الخدمت کراچی کے تحت یتیم بچوں کے ساتھ عید ملن کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی : الخدمت کراچی کے تحت مقامی پارک میں یتیم بچوں کے لئے عید ملن پارٹی کا نعقاد کیا گیا، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان، الخدمت کراچی کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عبدالعزیز نے بچوں میں عید گفٹ اور عیدی تقسیم کی، عید گفٹ میں نئے کپڑے ،جوتے مشروبات و دیگر اشیاء شامل تھی، پارک میں بچوں میں پینٹنگ،مہندی و دیگر مقابلے کروائے گئے ،بچے کھیل کود کے ساتھ ساتھ پارک کے جھولوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

اس موقع پر سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ یتیم بچوںکی کفالت راہ نجات ہے ،یہ بچے ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں ،ان بچوں کی کفالت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس ان بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،الخدمت کراچی ان بچوں کی بہتر دیکھ بال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور پورے پاکستان میں آرفن کئیر پروگرام کے تحت بچوں کی کفالت جاری ہے ،ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ان میں احساس محرومی نہ رہے اور یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،انجینئر عبدالعزیز نے کہاکہ ہم ان بچوں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیںاپنی خدمت کا موقع فراہم کیا،الخدمت کراچی دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ آرفن کئیر پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،اور اس وقت پاکستان میں 7500بچوں کی کفالت کی جارہی ہے مزید 10,000بچوں کی کفالت مخیرحضرات کے تعاون سے کی جائے گی الخدمت کراچی کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عبدالعزیز نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ الخدمت کے دست بازوں بنے تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کی جاسکے ،اس موقع پر الخدمت کراچی کے سینئر منیجر منظر عالم ، الخدمت کے راشد قریشی ، فاروق کاملانی ،آرفن کئیر کے مصطفی علی قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔