طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا سے گرفتار القاعدہ کے رہنما انس اللبی کو آج نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر ماہر انس اللبی کو امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں خصوصی آپریشن کرکے گرفتار کیا تھا۔
ان پر کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر بم حملوں کی سازش کا الزام ہے۔ 1998 کے کینیا حملے میں 213 افراد ہلاک اور5 ہزار زخمی جبکہ تنزانیہ حملے میں 11 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے تھے۔ سن 2 ہزار میں اللبی پر نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا اور امریکا نے القاعدہ رہنما کے سرکی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔