اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مسلم لیگ ن کے قومی ایجنڈے سے ملک و قوم کی تقدیر سنور جائے گی: چوہدری اصغر علی
Posted on August 30, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مسلم لیگ ن کے قومی ایجنڈے سے ملک و قوم کی تقدیر سنور جائے گی۔ ایٹمی پاکستان سے اندھیروں کی رخصتی کے دن اب زیادہ دور نہیں، ہماری قیادت شہر قائد سمیت مختلف شہروں میں سے بدامنی کے انگاروں کو بجھا دے گی۔ ہمارے قائد اور وزیراعظم میاں نواز شریف کا ویژ ن ان کی کمٹمنٹ اور پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے چاروں صوبوں کے عوام نے جی بھر کے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی بحرانوں پر قابو پانے، بجلی چوری، بدعنوانی اور بدامنی کے سدباب کیلئے عوام حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ میاں نواز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔
سنجیدہ سرمایہ کار شخصیات کے نزدیک پاکستان میں سرمایہ لگانے کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف سے زیادہ کوئی قابل اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے بدل دیا پنجاب اب وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان بدلیں گے۔