القاعدہ(جیوڈیسک) پوری دنیا میں القاعدہ کے خلاف ڈرون حملوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے ۔ القاعدہ نے بھی ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے عام چیزوں کو ڈھا ل کی صورت میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے مالی میں ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے ایک منفرد راستہ ڈھونڈ لیا اورسجاوٹ کے لئے استعمال ہونے والے قالینوں کو بنا لیا ڈھال ڈرون حملوں کے خلاف۔
القاعدہ کے ارکان نے مالی کے شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر قالینوں کی خریداری کی اور گاڑیوں کی چھتوں پر تہہ در تہہ قالین چڑھا دیے۔ بیٹھنے کے لیے نہیں بلکہ جاسوس طیاروں کی پکڑ سے اوجھل رہنے کے لیے۔
گاڑیوں میں القائدہ کے لوگ مزے سے آتے جاتے رہتے ہیں اور ان کی نقل وحرکت ڈرون طیارے ریکارڈ ہی نہیں کر پاتے۔ القاعدہ نے ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے بائیس طریقے ایجاد کر لئے۔ جن میں عام سی چیزوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا انکشاف القاعدہ کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران ملنے والی معلومات سے ہوا۔ قالین کے علاوہ شیشے کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
فرانس مالی میں القاعدہ کے بارے میں خفیہ معلومات اکھٹی کرنے کے لئے ڈرون استعمال کر رہا ہے۔ اس خبر کے عام ہونے کے بعد امریکا نے انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی تیاری شروع کر دی ہے۔
بیش بہا قدرتی وسائل کی موجودگی کے انکشاف کے بعد فرانس سمیت عالمی طاقتوں نے مالی میں القاعدہ کا کھیل شروع کر دیا ہے۔ وسائل پر قبضے کے عزائم کے ساتھ مغربی ممالک مالی میں حکومت کے خلاف مختلف گروہوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔