القاعدہ کے خوف نے امریکی طیارہ لیٹ کرا دیا

American Airplane

American Airplane

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ایک مسافر طیارے کی پرواز اس وقت تاخیر کا شکار ہو گئی جب ایک مسافر کے فون سے وائی فائی کی سہولت میں القاعدہ کا نام استعمال ہونے کا علم ہوا وائی فائی کمپنی نے اپنے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کے لیے نام القاعدہ فری ٹیرر نیٹ ورک دیا تھا۔

یہ فلائٹ لاس اینجلس سے روانہ ہونے کے لیے تیار تھی اور تمام مسافر اپنی نشستیں سنبھال چکے تھے۔ اس وائی فائی نے سکیورٹی سسٹم کو چوکنا کر دیا۔ اس شک کی بنیاد پر طیارے کو واپس لا کر کھڑا کر دیا گیا جسے ایک گھنٹے تلاشی کے بعد روانہ کیا گیا۔