کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی جنگ امریکی سلامتی اور مغربی مفاد کی تھی جس میں افغان مارے گئے۔
انٹرویو دیتے ہوئے صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ القاعدہ حقیقت سے زیادہ افسانہ ہے۔
افغانستان میں گزشتہ بارہ سال سے جاری جنگ کسی طور پر بھی افغانستان کے حق میں نہیں تھی بلکہ یہ امریکی اور مغربی مفاد کی جنگ تھی جن میں نقصان افغانیوں کا ہوا۔
کرزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے قید کئے گئے بیشتر افراد بے قصور ہیں۔ اخبار کے مطابق کرزئی کو شکوہ ہے کہ امریکا نے پاکستان میں طالبان کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے میں زیادہ توجہ نہیں دی۔