اسلام آباد (جیوڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم القاعدہ گروپ نے ‘اسامہ بن لادن’ کی تصویر والا بینک نوٹ جاری کیا ہے، ماہرین نے ‘نوٹ’ کو جعلی قرار دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بینک نوٹ جاری کرنے کا مقصد شدت پسندوں کے زیرِ انتظام علاقے پر اپنی عملداری کو ظاہر کرنا ہے۔
یہ نوٹ ایک سو اسلامی پاوٴنڈ کی مالیت کے برابر کا ہے اور اس کے دونوں اطراف عربی اور انگریزی زبان میں یہ عبارت تحریر ہے کہ یہ اسلامی ریاست عراق سے ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کرنسی نوٹ جعلی ہے۔