القاعدہ کے ارکان کی امریکی خفیہ ایجنسیوں میں شامل ہونے کی کوشش

Al Qaeda

Al Qaeda

امریکی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروپوں کے ارکان نے امریکی خفیہ ایجنسیوں میں شامل ہونے کی کوشش کی۔ سابق امریکی سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے امریکی ذرائع کو فراہم کی گئی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ القاعدہ سمیت دنیا بھر کی تنظیموں کے ارکان ملازمت کے بہانے امریکی خفیہ ایجنسیوں میں شامل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے خفیہ اداروں میں کام کرنے والے چارہزار افراد کی نگرانی کا منصوبہ بنایا۔ نگرانی کے دوران اس بات کا پتا چلا کہ کئی ملازمین نے ان حساس دستاویزات تک پہنچنے کی کوشش کی جن تک ان کی رسائی کا اختیار نہیں تھا۔

ایڈورڈ سنوڈن جیسے متعدد سی آئی ایجنٹوں کو مخلتف اوقات میں اہم دستاویزات کی کاپی کرواتے ہوئے پکڑا بھی گیا لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سی آئی اے حکام کا کہنا ہے ملازمت کے ایسے امیدواروں کی تعداد جن کے رابطے دہشت گرد نیٹ ورک سے تھے بہت کم تھی تاہم ان امیدواروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔