واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان سے القاعدہ کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، پچھلے سات سال کے دوران ڈرون حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کمزور ہوئی، القاعدہ کے خاتمہ کے باوجود پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلئے مل کر کام ہونا ہو گا، القاعدہ کے شکست کیلئے پاکستان کا تعاون لازمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گے، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پر حملوں کیلئے افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں دو کام باہم مل کر کرنے کی ضرورت ہے جن میں حقانی نیٹ ورک اور ان کے محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہے تاکہ انہیں حملوں کی منصوبہ بندی کے قابل بننے اور سرحد پار حملوں سے روک سکیں۔