القاعدہ اسنوڈن کے انکشافات پر بہت خوش ہے، برطانوی ایجنسیاں

Edward

Edward

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کی تین بڑی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں نے کہا ہے کہ القاعدہ ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات پر بہت خوش ہے۔

برطانیہ کی 3 بڑی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں نے پہلی بار پارلیمنٹ میں ٹیلی ویژن پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ایم آئی 6، ایم آئی 5 اور جی چ ایچ کیو کے سربراہ شریک ہوئے۔ پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ اسنوڈن نے وکی لیکس کی طرح امریکا کی ہزاروں خفیہ دستاویزات منظر عام پر لا کر دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

اب امریکا اور برطانیہ کو اپنے اتحادی ممالک کے سامنے وضاحتیں کرنا پڑ رہی ہیں۔ تینوں خفیہ اداروں کے سربراہان کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں اپنا وقت ٹیلی فون کالیں سننے یا ای میلز پڑھنے میں ضائع نہیں کرتیں۔