صنعا (جیوڈیسک) القاعدہ کی تنظیم نے یمن میں اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یمن میں القاعدہ کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں سینئر کمانڈر جلال بلیدی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
جلال بلیدی المر قشی کی گاڑی کو دو روز قبل یمن کے جنوبی صوبے آبیان میں ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دو مزید افراد بھی ہلاک ہوئے، جلال بلیدی کی سر کی قیمت 5 ملین ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔