الشباب کے صومالی فوجی اڈے پر حملے کے بعد تصادم میں 73 دہشت گرد ہلاک

Somali Army

Somali Army

صومالیہ (جیوڈیسک) صومالی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے الشباب کے دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے 73 کو ہلاک کر ڈالا۔

صومالیہ میڈیا کی خبر کے مطابق صوبہ جوبا کے بار سانگونی علاقے میں دہشت گرد تنظیم الشباب نے بموں اور گولیوں سے حملہ کر ڈالا۔

حملے کو خود کش حملے سے شروع کرنے والے الاشباب کے کارندوں کو صومالی فوج نے بری اور اتحادیوں نے فضائی جوابی حملے کرتے ہوئے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

ادھر الشباب نے 41 صومالی فوجیوں کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

حملہ ہونے والا علاقہ سٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔