تنظیم الاعوان کے بزرگ رہنما ملک اللہ یار مرحوم کی خدمات کو دیر تک یاد تکھا جائے گا۔ ملک عمران

بوچھال کلاں : علاقہ ونہار کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ضلع چکوال میں تنظیم الاعوان کے کواڈینیٹر ملک عمران احسان نے کہا ہے کہ تنظیم الاعوان کے بزرگ رہنما ملک اللہ یار مرحوم کی خدمات کو دیر تک یاد تکھا جائے گا اپنی رہائشگاہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم اللہ یار نے تنظیم الاعوان میں رہ کر اعوان برادری کے لئے قابلستائش کردار ادا کیا اور ہمیشہ اعوان برادری کے مسائل حل کرانے کے لئے آواز بلند کرتے رہے اور جہاں تک ممکن ہوا انہوںنے اپنی برادری کے لئے قربانی بھی دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد وہ بھی کوشش کریں گے علاقہ ونہار سمیت ضلع چکوال کی اعوان برادری کو متحد کر کے ان کے مسائل کے لئے آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے انہوں نے اللہ یار مرحوم کی وفات پران کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔