لاہور (جیوڈیسک) علامہ ناصرعباس کے قتل کا مقدمہ تھانا گارڈن ٹاون میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ علامہ ناصر عباس کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کیخلاف درج کیا گیا۔
مقدمے میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ملتان کے رہنما علامہ ناصر عباس کو لاہور کے علاقے شادمان میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ مجلس پڑھنے کے بعد جوہر ٹاون جا رہے تھے۔