الاسکا (جیوڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کے ائیر پورٹ پر طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ الاسکا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الاسکا کے ہوائی اڈے پر ایک چھوٹے ہوائی جہاز کے حادثے میں 10 افراد مارے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق سولڈوٹنا ائیر پورٹ پر تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے پر پائلٹ کے علاوہ کل 9 افراد سوار تھے۔ ابھی تک ہلاک شدگان کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہوائی جہاز نے ابھی اڑان ہی بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔