اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بعض چینلوں نےعمران خان کی شادی سے متعلق علیمہ خان سے منسوب غلط خبر چلائی تھی۔
علیمہ خان کا ٹوئٹر پر اکائونٹ نہیں ہے، مائیکرو بلاگنگ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ علیمہ خان نے عمران خان کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کی بات نہیں کی ، ترجمان پی ٹی آئی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے نام سےٹوئٹراکاؤ نٹ جعلی ہے۔