حلب (جیوڈیسک) شام کے شہر حلب کے نواح میں حکومتی فورسز اور باغیوں میں چوبیس گھنٹے سے جاری جھڑپوں میں ستر افراد جاں بحق ہو گئے۔
شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کے مطابق جھڑپوں میں اب تک درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حلب میں گزشتہ کئی روز سے قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔
تین سو سے زائد افراد اس لڑائی میں مارے جا چکے ہیں۔ ادھر ترکی کی سرحد کے قریب شام کے شہر ادلب میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر بمباری سے اٹھائیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔