حلب میں جاری فوجی آپریشن کیخلاف دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے

Protest

Protest

حلب (جیوڈیسک) حلب میں فوجی آپریشن کے خلاف فرانس، نیدرلینڈ، ترکی اور سویڈن میں مظاہرے کیے گئے۔ حلب کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیرس میں ایفل ٹاور کی لائٹس بجھا دی گئیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شام اور اتحادیوں کی جانب سے حلب میں تازہ بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہے۔

دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جان کیری نے روس، ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ سے حلب میں جنگ بندی پر بات کی ہے اور شام میں جاری خانہ جنگی کو سیاسی کوششوں کے ذریعے ختم کرنے پر زور دیا۔

ایک روزہ جنگ بندی کے بعد حلب میں ہونے والے تازہ حملوں میں 6 افراد مارے گئے۔