دمشق (جیوڈیسک) شامی صدر بشارالاسد نے کہا کہ امریکا جب سازش میں ناکام ہوتا ہے تو افراتفری پھیلاتا ہے۔
امریکا افراتفری اس انداز میں پھیلاتا ہے کہ فریقین کو بلیک میل کر سکے۔ بحالی کے کاموں میں عوام دہشتگردوں کے حامی اور جارح ممالک کی کمپنیاں برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی پالیسی ہے کہ بڑے ملکوں کو توڑو اور چھوٹے ملکوں کے مزید حصے بناؤ۔ ملکوں کے ٹکڑے کر کے امریکا ان پر کنٹرول میں آسانی چاہتا ہے۔