واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ شام کے شہر حلب کی موجودہ پیش رفت اس ملک میں جنگ کے خاتمے کا مفہوم نہیں رکھتی۔
جان کربی نے اسد افواج اور انتظامیہ حامی غیر ملکی دہشت گردوں کے حلب کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھالنے کے حوالے سے ایک اعلان جاری کیا ہے۔
یومیہ پریس کانفرس دینے والے کربی نے کہا کہ “حلب کی موجودہ پیش رفت جنگ کے خاتمے کا معنی نہیں رکھتی۔ مخالفین جنگ کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے، انتہا پسند گروہوں کی شام میں دلچسپی جاری رہے گی اور مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ ”
شام میں تا حال سفارتی حل کا حصول ممکن نہ بن سکنے کی وضاحت کرنے والے کربی نے بتایا کہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ہمیں کوئی اشارہ نہیں ملا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی برادری نے بھی حلب کی پیش رفت کو جنگ کو ختم کرنے والے ایک اقدام کی نظر سے نہیں دیکھا۔