سکندر کے اسلحہ کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا فیصلہ

Sakindar

Sakindar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر سے برآمد ہونے والے اسلحہ کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ملزم سکندر کے قبضے سے 2 رائفلیں اور گولیاں برامد ہوئی تھیں جن کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلحہ کیمیائی تجزیے کے لئے کیمیکل ایگزا مینر کو بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ مقدمے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مثبت رپورٹ کی صورت میں ملزم کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد واقعہ کے دوران ملزم نے 100 سے زائد گولیاں چلائی تھیں۔