سکندر کو اسلحہ فراہم کرنیوالے اختر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Akhtar

Akhtar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے واقعے کے ملزم سکندر کو اسلحہ فراہم کرنیوالے اختر سے تفتیش مکمل کر لی گئی،ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ لینے کے بجائے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ ملزم اختر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اختر سے تفتیش مکمل کر لی ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ اختر اور سکندر دبئی میں کئی سال اکٹھے رہے،ملزم سکندر 2011 میں پاکستان آیا، اختر نے ملزم سکندر کو پسرور سے اسلحہ خرید کر دیا۔ سکندر نے فون کر کے اختر کو اسلحہ خرید کر دینے کیلئے کہا،تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اختر کو ملزم سکندر کے منصوبے کا علم نہیں تھا تاہم وہ واقعہ میں معاون کار ہے۔پولیس نے اختر کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا اور عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی بجائے اختر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔