الفلاح سکالر شپ سکیم کے چودہویں کنوشن کا انعقاد 9 نومبر بروز ہفتہ کھاریاں کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوگا
Posted on November 7, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, گجرات
گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) الفلاح سکالرشپ سکیم کے چودہویں کنوشن کا انعقاد 9 نومبر بروز ہفتہ کھاریاں کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہو گا جس میں خیبر پختون خواہ کے وزیر بلدیات عنائت اللہ خان خصوصی طور پر شرکت کریں، اس کے علاوہ پاکستان بھر سے ماہرین تعلیم، الفلاح کے سابقہ اور موجودہ سکالرز اور مخیر حضرات کے ایک بڑی تعداد بھی شریک ہو گی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نمائندگان جو الفلاح سکالرشپ سکیم کے معاونین ہیں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ الفلاح سکالر شپ ایک فلاحی ادارہ ہے جو پاکستان کے ان باصلاحیت طلبا اور طالبات کو وظائف کی صورت میں مالی معاونت فراہم کرتا ہے جن کے مالی حالات ان کے تعلیمی عملی کو جاری رکھنے کے ناکافی ہے۔
ادارہ ہذا نے گذشتہ سال دو کروڑ سینتس لاکھ بیالیس ہزار روپے وظائف کی مد میں پاکستان کے مستحق طلبا و طالبات میں تقسیم کیے۔ اس سال بھی پاکستان بھر سے تقریباً گیارہ سو طلبہ الفلاح سکالر شپ کے سکیم سے مستفیذ ہو رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com