کراچی (اسٹاف رپورٹر) الفلا ح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد علی قادری کی صدارت میں علاقہ عمائدین و معززین کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں الفلا ح سوسائٹی مکان نمبرAL-09-28/3میں وائن شاپ کھلنے کی اطلاع پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا اور ارباب اختیار خصوصاً علاقہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی آبادی میں قائم ہونے والے شراب خانے کو فوری بند کیا جائے۔
اجلاس میں الفلا ح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شوکت علی ایڈوکیٹ اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں علاقہ عمائدین اور عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی کراچی ،ایس ایس پی ایسٹ اور شاہ فیصل پولیس سے اپیل کی ہے کہ الفلاح سوسائٹی کے رہائشی آبادی سے شراب خانے کا فوری خاتمہ کرائیں جو کہ علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور جرائم کا سبب بن رہا ہے۔