الجزائر میں فرانسیسی مغوی کا سر قلم کر دیا گیا

Algeria

Algeria

الجزیرہ (جیوڈیسک) بدھ کو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہونے والی ایک وڈیو میں مبینہ خلافت کے سپاہیوں نے 55 برس کے اروے گوردیل کا سر اٹھا رکھا ہے ، جنھیں اتوار کے روز دوستوں کے ہمراہ الجزائر کے پہاڑی علاقے میں سیر کرتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

فرانس کے صدر فرانسواں ہولاں نے قتل کوسفاکانہ اور بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ، ہولاں نے اس بات کا عہد کیا کہ ہائیکر کی ہلاکت کی اطلاعات کے باوجود ، فرانس عراق میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا۔ بقول ان کے۔

فرانس کسی بلیک میل ، دباو یا سفاکانہ عمل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتا۔ برعکس اِس کے ، فرانس کو پتا ہے کہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ فرانس کو معلوم ہے کہ وہ اقدار کی پاسداری کر رہا ہے۔ فرانس کو پتا ہے کہ اسے ایک کردار ادا کرنا ہے۔ اور وہ کبھی اپنے اصول سے نہیں ہٹے گا۔