الجیریا (جیوڈیسک) الجزائر کے وسطی صوبے سدی بیل ابس میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 7 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
شدت پسندوں کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ الجزائر کے وسطی صوبے سدی بیل ابس میں میں گشت کررہے تھے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 فوجی اور 4 میونسپل گارڈز شامل ہیں جب کہ حملہ کرنے والوں کا تعلق اسلامی شدت پسند تنظیم سے ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حملہ اپریل میں ہونے والے حملے کے بعد سب سے بڑا حملہ ہے جس میں 14 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔