علی گیلانی بدستور گھر میں نظربند جمعۃ الوداع ادا نہیں کرنے دیا گیا

Ali Gilani

Ali Gilani

سرینگر (جیوڈیسک) چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی بدستور گھر میں نظر بند رہے۔ باجماعت نماز کے علاوہ جمعتہ الوداع بھی ادا نہ کرنے دیا گیا جبکہ بھارتی فوج نے حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ کو جمعہ کی نماز کیلئے جاتے ہوئے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

حریت کانفرنس نے مرکزی اور ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ناروا سلوک پر اظہار برہمی بھی کیا ہے اور بزرگ رہنما کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری رہنما سید علی بدستور اپنے گھر میں نظر بند ہیں اور انہیں باجماعت نماز ادا کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

حریت کانفرنس(گ)نے اس کارروائی کو ریاستی دہشت گردی اور مداخلت فی الدین کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علاوہ ازیں شبیر احمد شاہ گزشتہ روز درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے سرینگر میں اپنے دفتر سے باہر آ رہے تھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔