ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے بیٹے کے اغوا کے کیس میں خصوصی عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔
ملزم بلال لانگ کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا کے شبہہ میں گرفتار کر کے سخت سکیورٹی میں ملتان کی خصوصی عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا جس کے بعد جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر ملزم بلال لانگ کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی، ملزم کو دوبارہ 18 اپریل کو خصوصی عدالت نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔