لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے سیاسی رہنماوں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی ہے، مولانا سمیع الحق کے مشورے پر سعودی عرب بھی گیا، امید ہے علی حیدر جلد بازیاب ہو جائے گا، دیکھنا ہوگا کہ موجودہ حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینئر صحافی احسان ناز کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کرنے ان کے گھر گئے۔
اس موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے دوران بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے گئے تھے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سابق وزیراعظم کے مطابق آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے ملک میں تاریخ لکھی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کو اپنے آئینی زائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ بیٹے کی بازیابی پر یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے سیاسی رہنماوں سمیت عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے، مولانا سمیع الحق کی رائے پر سعودی عرب کا دورہ بھی کیا۔