پنجاب (جیوڈیسک) نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے کہا کہ سید علی حیدر گیلانی زندہ ہیں، امید ہے کہ جلد بازیاب ہو نگے.ان کیمتعلق مثبت معلومات فراہم کر نے والے کو پنجاب حکومت انعام دے گی۔ ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا بھی اپنے دوستوں سے کہے کہ حیدر گیلانی کے اغوا کے دن جس نے جو بھی دیکھا ہمیں بتائے۔
انہوں نے کہا کہ حیدر گیلانی کے مسئلہ پر عوام ہماری مدد کریں. پنجاب کی پولیس اور ایجنسیاں گیلانی صاحب کے ساتھ ہیں مسئلہ جلد حل ہوگا. ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ان کی چڑیا تو گرفتار ہے آجکل، آپ آزاد کریں تو بات بنے۔
گورنر صاحب نے بڑا اصولی فیصلہ کیا ہے نئی حکومت اپنی مرضی کا گورنر لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن واضح ہیں اس میں نہ انتظامیہ نہ الیکشن کمیشن کا قصور ہے۔ جہاں رزلٹ میں تاخیر ہوئی ہے اسکی انکوائری الیکشن کمیشن خود کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کو سیاسی ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔