قائم علی شاہ کی گورنر سے ملاقات، کراچی آپریشن سمیت دیگر معاملات پر گفتگو

Governor - CM Meeting

Governor – CM Meeting

کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، اور صوبے میں امن و امان، بلدیاتی انتخابات، عیدالاضحی پر کئے گئے انتظامات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفت گو کی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ نے صوبے میں عید الاضحی پر کئے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

صوبے میں دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لئے جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقداما ت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی ربط کو فروغ دینے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔