کراچی (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نئی درخواست دائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، آج سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل گرل کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ ماڈل گرل کا نام عدالت کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا تھا مگر ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نئی درخواست دائر کی جائے ۔