علی ناصر بھٹی نے کہا ہے کہ ہم نے جب پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اسی وقت ہم نے بھٹی گروپ ختم کر دیا تھا
Posted on June 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور بھٹی گروپ کے سیاسی سربراہ علی ناصر بھٹی نے کہا ہے کہ ہم نے جب پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اسی وقت ہم نے بھٹی گروپ ختم کر دیا تھا ہمارے گروپ سے تعلق رکھنے والا ہر فرد پاکستان تحریک انصاف کا رکن بن چکا ہے۔
ہمارا گروپ تحریک انصاف میں زم ہو چکا ہے وہ گذشتہ روز تحریک انصاف کی منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی گروپ یا پارٹی کے ساتھ کوئی الائنس نہ کیا ہے۔
اپنی سیاست کے تمام فیصلے اپنی پارٹی کے بالا عہدیداروں کو سونپ چکا ہوں اور ان کے تما فیصلوں کی تائید کرتے ہو ئے سیاست کروں گا اور ہمارے سابق گروپ پر پارٹی کے ہر عہدیدار کا اتنا ہی کنٹرول ہے جتنا کبھی ہمارا ہوا کرتا تھا۔