علی پور بخش کے مکینوں کا اسد عمر کیخلاف احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ 48 علی بخش ٹائون کے ہزاروں مکینوں نے قومی اسمبلی کے ممبر اسد عمر پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے کا علان کر دیا۔

سروے کے دوران بتایا کہ اگر اسد عمر کی پارٹی انصاف کیلئے احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے دھرنا دے سکتی ہے تو پھر ہم بھی جلد ہی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے حلقے کے ایم این اے اسد عمر کے خلاف کشمیر ہائی وے پر دھرنا دیں گے۔ اوراس وقت تک دھرنا جاری رکھا جائے گا جب تک ہمارے علاقے کے مسائل حل نہیں کئے جاتے۔