علیشاہ کے علاج میں غفلت برتنے پر ایل آر ایچ انتظامیہ ذمہ دار قرار

AliShah

AliShah

پشاور (جیوڈیسک) خواجہ سرا علیشاہ کے علاج میں غفلت برتنے پر ایل آر ایچ انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا ۔ خواجہ سرا علیشاہ کے علاج میں غفلت کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی نے تین روز میں انکوائری رپورٹ تیار کرکے مکمل کر لی ہے ۔

کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ آج صوبائی حکومت کو پیش کریگی ۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا علیشاہ کو بروقت امداد نہ ملنے اور ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کے روئیے کے باعث جاں بحق ہو گیا تھا ۔ قائمقام گورنر اسد قیصر کے دورے کے موقع پر خواجہ سرا علیشا کو ہسپتال انتظامیہ نے اپنے نمبر بڑھانے کے لئے علاج کے لئے بولٹن بلاک منتقل کر دیا تھا ۔ خواجہ سرا کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے سخت ایکشن لینے کے بعد انکوائری کمیٹی قائم کر دی تھی جس کو تین دن کے اندراندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔