لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے بالی وڈمیں اپنے 5 سال مکمل کر لیے۔
ان کی پہلی فلم ’’تیرے بن لادن ‘‘2010ء میں ریلیز ہوئی۔ 5 سالوں میں ان کی 6 فلمیں ریلیز ہوئیں۔ علی ظفرنے اداکارہ کے علاوہ بطور گلوکار اور موسیقار بھی اپنے صلاحیتوں کو منوایا۔
علی ظفرکی دیگر ریلیز ہونے والی فلموں میں ’’میرے برادر کی دلہن، لندن پیرس نیویارک‘، چشم بدور، ٹوٹل سیاپا اور کلِ دل ‘‘شامل ہیں۔
انھیں بھارت میں اسٹاراسکرین، فلم فیئر، آئیفا اور دادا صاحب پھالکے اکیڈمی جیسے ایوارڈز سے ایوارڈز سے نواز گیا۔