لاہور (جیوڈیسک) گلوکار علی ظفر نے 60 دنوں میں 50 کنسرٹس کرنے کا ریکارڈ بنا یا ہے۔گلوکار اور اداکار علی ظفر فنی مصروفیات کی وجہ سے ملک سے باہر تھے جس کی وجہ سے انکے پاکستانی مداح راک سٹار کی کمی کو محسوس کر رہے تھے۔
کمی کو دور کرنے کیلئے علی ظفر بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ سے چھوٹے شہروں میں بھی پر فارم کر رہے ہیں۔
علی ظفر نے کنسرٹ ٹور کا آغاز 10 نومبر کو سیالکوٹ سے کیا اور ابھی تک سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان، اسلام آباد ،راول پنڈی، کراچی ،اوکاڑہ اور لاہور میں پرفارم کر چکے ہیں۔اس ٹور میں علی ظفر نے زیادہ توجہ چھوٹے شہروں پر مرکوز کی ہوئی ہے۔