علی ظفر کی نئی فلم کے ٹائٹل سونگ میں 6 سو کیکس کے ساتھ شوٹنگ

Ali Zafar

Ali Zafar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پر تیزی سے نام بنانے والے پاکستا نی گلو کار، ماڈل اور اداکار علی ظفر آج کل بھارت میں اپنی نئی رو مینٹک کامیڈی فلم Kill Dil کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جنہوں نے اس فلم کے ٹائٹل سونگ میں ایک، دو نہیں بلکہ 6 سو برتھ ڈے کیکس کے ساتھ شو ٹنگ کی۔

بر تھ ڈے کے بولوں پر مبنی اس گانے میں علی ظفر کے ساتھ فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل پر ی نیتی چوپڑا اور رنویر سنگھ بھی مو جود ہیں۔ اس گانے میں ناصرف سالگرہ کا جشن منایا جا رہا ہے بلکہ ہر عام و خاص مہمان کے ہاتھ میں ایک اصلی کیک بھی پکڑا ہوا ہے۔