کراچی (جیوڈیسک) بھارتی سپراسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ علی ظفر پاکستان کاایک بڑاٹیلنٹ ہیں جو اپنی گلوکاری کے بعد بطور اداکار سامنے آئے ہیں اور تیزی سے خود کو منوایا ہے۔
ان کی نئی آنے والی فلم ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ میں انھوں نے خود کو بھر پور انداز میں پیش کر کے ثابت کیا ہے کہ یہ ایک اچھے فنکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارت میں علی ظفر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ یہ ایک اچھے انسان بھی ہیں، میں ان کے کام سے مطمئن بھی ہوں اور خوش بھی ہوں، ان جیسے لڑکوں کو سامنے آنا چاہیے کیونکہ ہمارے نظریاتی اختلافات آپس میں جو بھی ہوں ہندوستان اور پاکستان کی عوام ہمارے فن سے ہمیں پہچانتی ہیں سو ہمیں اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔