لاہور (جیوڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر نے ماڈل میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی کےلیے لاہور کی مقامی عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے اپنے خلاف دعوے کے جواب میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔
گلو کار علی ظفر نے ماڈل اورگلوکارہ میشاشفیع کے خلاف متفرق درخواست اسی عدالت میں دائرکی ہے جو میشاشفیع کے خلاف ان کے ہرجانہ کیس کی سماعت کررہی ہے۔
علی ظفر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے واقعات کو سچا قرار دینے کیلئے جو بیان حلفی جمع کرایا ہے اس کی تاریخ اور مبینہ واقعات میں تضاد ہے، اوتھ کمشنر کی تصدیق کی تاریخ پر میشا پاکستان میں تھیں ،جن واقعات کی قسم کھائی گئی وہ بعد کے اور بیرون ملک کے ہیں۔
ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکلا نے علی ظفر کے گواہوں پر جرح نہ کی اور التوا کی درخواست کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔