علی ظفر کی فلم کل دل کے نئے گانے نخریلے کی وڈیو جاری

Ali Zafar And Ranvir Singh

Ali Zafar And Ranvir Singh

ممبئی (جیوڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر کی فلم کل دل کے نئے گانے نخریلے کی وڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ گلزار کے لکھے اس گیت کو شنکر احسان لوئے نے علی ظفر ، مالا لکشمی اور اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے، فلم 14 نومبر کو بھارت سمیت دنیا کے دیگر سینماؤں کے گھروں کی زینت بنے گی اور اس میں علی ظفر کے ساتھ رنویر سنگھ، پرینتی چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

جب کہ اپنی کامیڈی اور منفرد ڈانس کی بدولت پہنچانے جانے والے گووندا طویل عرصے بعد کسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے لیکن اس فلم میں انہوں نے منفی کردار ادا کیا ہے، گووندا اس سے قبل شکاری نامی فلم میں بھی منفی کردار ادا کرچکے ہیں۔