اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) راک اسٹار علی ظفر نے لاک ڈاؤن کے دوران ایک خوبصورت نظم ‘سکون’ لکھی ہے جس نے اردو ادب سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں کے دلوں کو خوب محظوظ کیا۔
علی ظفر کی نظم ‘سکون’ کی ویڈیو کا دورانیہ 4 منٹ 52 سیکنڈز ہے جس میں انہوں نے اپنی ہی آواز میں نظم پڑھ کر سنائی ہے۔
گلوکار نے نظم شیئر کرنے سےقبل مداحوں کو ایک ویڈیو پیغام بھی دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں نظم ‘سکون’ سن کر یقیناً سکون ملے گا۔
صارفین علی ظفرکی نظم ‘سکون’ کو پسند کررہے ہیں اور گلوکار کے ٹیلنٹ کو بھی بے حد سراہا جا رہا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اس بہترین نظم کو سن کے میری آنکھ سے بہتے ہوئے آنسوؤں میں یہ سکون سا کیا ہے؟، علی بھائی آپ اس دور کا اثاثہ ہیں خوش رہیں’۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر نےخواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خوبصورت نظم لکھی تھی جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔