علی ظفر عصر حاضر کے بہترین گلوکار قرار

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکار علی ظفر کو ’سیپما‘ کی جانب سے عصر حاضر کے میوزک آئکون کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

لاہور میں منعقد ہونے والے سیپما (شان پاکستان اچیومنٹ ان میوزک ایوارڈز) میں پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی جہاں مختلف قسم کے بینڈز اور گلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا تاہم اس فہرست میں علی ظفر نمایاں رہے۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر کو’سیپما‘ کی جانب سے عصر حاضر کے بہترین گلوکار (میوزک آئکون آف دی جنریشن) کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

گلوکار کو سیپما کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں اسپیکر کے طور پر بھی مدعو کیا گیا تھا۔