لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے سانحہ پشاور کی یاد میں ایک ویڈیو سانگ بنایا جس کے بول ہیں ”اڑیں گے“ اس گانے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ملک کے 40 بڑے سٹارز نے پرفارم کیا ہے جن میں ہمایوں سعید، انور مقصود، شعیب ملک، بہروز سبزواری، بشریٰ انصاری، ساحرہ کاظمی، حمائمہ ملک، ماہرہ خان، آمنہ شیخ، مہوش حیات، بلال لاشاری، حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔ ویڈیو سانگ کی ہدایات بلال خان اور عبداللہ حارث نے دی ہیں۔
علی ظفر نے اس ویڈیو سانگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب سانحہ پشاور رونما ہوا تو مجھے بہت صدمہ پہنچا۔