علی ظفر نے اپنی نئی وڈیو ’چل بھلیا‘ ریلیز کر دی

Ali Zafar

Ali Zafar

کراچی (جیوڈیسک) اداکار و گلوکارعلی ظفرنے اپنی نئی وڈیو ’چل بھلیا‘ ریلیز کردی علی ظفر کا کہنا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کے لیے معیاری کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ میراکام لوگوں کے دل میں اترجائے۔ انکا کہنا تھا کہ میرے گانے پاکستان کی طرح ہندوستان بھی اتنے ہی مقبول ہیں اورلوگ مجھے وہاں بھی پیارکرتے ہیں جب مجھے اپنے کام پر لوگوں کا رسپانس ملتا ہے تومزیداچھا کام کرنے کا دل کرتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ اداکارشان ہمارے پاکستان کے سینئر فنکار ہیں اور ان کا انڈسٹری کے لیے بہت کام ہے مگر انکا مجھ پر یا ہمارے سینئر فنکاروں پر تنقید کرنااچھا عمل نہیں اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی کمزوریاں چھپا رہے ہیں ہمیں تنقید کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیناچاہیے کیونکہ ہم سے ہمارے ملک کی دنیامیں شناخت ہوتی ہے۔