ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی گڈی پٹاخہ عالیہ بھٹ اور اداکار ارجن کپور کی نئی فلم “ٹو سٹیٹس” کا پہلا ٹریلر آ گیا۔
Abhishek Varman کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دو الگ کلچر سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی ہے۔
فلم میں ارجن کپور پنجابی لڑکے کا کردار کر رہے ہیں جومدراسی لڑکی عالیہ بھٹ کے عشق میں مبتلا ہے لیکن زبان اور رہن سہن کا فرق دونوں کی شادی میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔
اداکارہ امریتا سنگھ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ رومانوی فلم اٹھارہ اپریل کو ریلیز ہو گی۔