ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نہ صرف اداکار ارجن کپور کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے بلکہ چٹ منگنی پٹ بیاہ کے مصداق شادی کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں.
اسے کہتے ہیں چٹ منگنی پٹ بیاہ، اداکارہ عالیہ بھٹ کو پہلے پیار پھر اقرار ہوا اور پھر وہ اب گھر بسانے کی تیاریوں میں ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ کی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ہائی وے کی موسیقی نے فلم بینوں کے دل موہ لئے ہیں۔
فلم میں ان کے مدمقابل اداکار رندیپ ہوڈا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں عالیہ بھٹ اداکار ارجن کپورکی رادھا بننے جا رہی ہیں۔ دونوں کی منگنی 28 فروری کو ہو گی جس کے کارڈ بھی چھپ چکے ہیں۔ خوشی کا عالم یہ ہے کہ عالیہ بھٹ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر منگنی کی خبر کی تصدیق بھی کر چکی ہیں۔