ممبئی (جیوڈیسک) ہمپٹی شرما کی دلہنیا کا گانا شوٹ کراتے اداکارہ کی ٹانگ پر زخم آیا۔ درد کی شدت پر ایم آر آئی سکین کرایا گیا تو پتہ چلا کہ عالیہ کی پنڈلی کا جوڑ ٹوٹا ہے۔
بالی وڈ حسینہ اپنا پاؤں ہلانے سے بھی قاصر ہیں۔ ڈاکٹروں نے عالیہ بھٹ کو دس دن آرام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن عالیہ اس فلم کی پروموشن کو لے کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی وہ اپنی چوٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔