دربار عالیہ موہڑہ شریف مری میں الحاج پیر نظیر احمد کے سہ روزہ سالانہ عرس کی تیاریاں شروع

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دربار عالیہ موہڑہ شریف مری میں غوث المعظم پیر طریقت الحاج پیر نظیر احمد کے سہ روزہ سالانہ عرس کے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر خلیفہ صابر زمان کی زیر صدارت گزشتہ روز نظیریہ مسجد کالاپل میں اہم اجلاس ہوا جس میں 5 جون سے 7 جون تک دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے سالانہ عرس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

عرس کے سلسلے میں مختلف شعبہ جات کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جس میں عوامی رابطہ کمیٹی ، انفارمیشن کمیٹی ، دعوت نامہ تقسیم کمیٹی و دیگر شامل ہیں، نصرت اسلام پاکستان کے میڈیا رابطہ کار رزاق سانگی کے مطابق خلیفہ صابر زمان نے اجلاس میں بتایاکہ سالانہ عرس میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے عقیدت مند بھاری تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور اس سال سندھ سے بھی ہزاروں افراد کے قافلے ٹرینوں ، بسوں اور آمد و رفت کے مختلف ذرائع سے عرس میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ دربار عالیہ موہڑہ شریف عشق رسول ۖ ، روحانیت اور تصوف کی تعلیمات عام کر رہا ہے جس سے پوری دنیا فیضیاب ہورہی ہے۔