عمرکوٹ (جیوڈیسک) ضلع عمرکوٹ کے علاقے کنری میں نہری پانی کی شدید قلت کے خلاف کاشتکاروں نے احتجاج کیا اور کنری۔ نبی سر روڈ دو گھنٹے تک بلاک کر دیا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے نہر کے آخری حصے میں پانی کی شدید قلت کے خلاف کاشتکاروں نے عید کے تیسرے روز بھی احتجاج کیا اور کُنری۔نبی سر روڈ کر بلاک کر دیا۔
کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے مسلسل احتجاج کے بعد چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نہری پانی کی قلت دور کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
تاہم اس کے باوجود ان علاقوں میں زرعی پانی کی قلت دور نہ کی جاسکی۔ احتجاج کے دوران کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ کو نہری پانی کی بحالی کا وعدہ بھی یاد دلایا۔